جمعرات. جنوری 23rd, 2020

سو سے زائد نجی ہسپتالوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کےلئے نوٹس جاری

لاہور (آن لائن) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بھاری فیس وصول کرنے والے ڈاکٹروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے بعد سو سے زائد نجی ہسپتالوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ پی آر اے ذرائع کے مطابق ٹیکس نیٹ میں شہر کے ان ہسپتالوں کو لایا جائے گا جو مریضوں سے 6 ہزار روپے یومیہ بیڈ اور 6 ہزار روپے یومیہ روم وصول کر رہے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان ہسپتالوں کا ٹیکس آڈٹ مکمل کرنے کے بعد نوٹس جاری کئے جائیں گے۔ ان ہسپتالوں کی انتظامیہ سے روم سروسز کی مد میں پانچ فی صد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Chat with us on WhatsApp