جمعرات. جنوری 23rd, 2020

ورلڈ ہارٹ ڈے 29 ستمبر کو منایا جائے گا

جہانیاں (آن لائن) پاکستان سمیت ملک بھر میں امراض قلب سے بچاﺅ کا عالمی دن (ورلڈ ہارٹ ڈے )29ستمبراتوار کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد دل کے بڑھتے امراض کے مناسب علاج کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے ۔اس دن کے حوالے سے محکمہ صحت ،سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں اور این جی اوز کے زیر اہتمام سیمینار،کانفرنسز،واکس اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں ماہرین صحت خطاب کرتے ہوئے عارضہ قلب اور اس سے بچاﺅ کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے ۔ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں اور رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد میں بھی تقریبات منعقد ہوں گی جس دل کی بیماریوں سے بچاﺅ کےلئے آگاہی فراہم کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Chat with us on WhatsApp