پیر. دسمبر 9th, 2019

رینجرزکی کارروائی، 20 کروڑ سے زائد کی رقم لوٹنے والا 8رکنی گروہ گرفتار

کراچی (آن لائن) رینجرزکی ملیرکے علاقے میں کارروائی ،جعلی رینجرزاورپولیس اہلکاربن کر8مختلف وارداتوں میں 20کروڑسے زائدکی رقم لوٹنے والا8رکنی منظم گروہ پکڑا گیا، اسلحہ، ایمونیشن، گاڑی، جعلی سرکاری نمبر پلیٹ، رینجرز اور پولیس کی وردیاں برآمد، رینجرز ترجمان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رینجرزنے ملیرکے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان نور محمد عرف نور عرف حاجی ولد ودود، مول چندپٹواری ولد سکریو مل،حسین بخش لاہوتی ولد ہوت خان ،محمداخترعرف چوہدری ولد غلام سرور،اللہ دادولد شیرمحمد،محمدحنیف عرف شیخ ولد محمدمستان ،عامرعلی کھٹیان ولد اللہ بخش اورمٹھوخان میرجنت ولد حاجی خان میرجنت کوگرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ،ایمونیشن ،گاڑی ،جعلی گرین نمبر پلیٹ، رینجرز اور پولیس کی وردیاں برآمد کرلی گئی ہے ،ملزمان کا8رکنی منظم گروہ ہے جوپاکستانی کرنسی کے بدلے مارکیٹ سے کم ریٹ پرامریکن ڈالرمہیاکرنے کے جال میں پھنساتا تھا اور جعلی رینجرز اور پولیس اہلکار بن کر اسلحہ کے زور پر لوٹ لیتاتھاملزمان نے ابتک 20 کروڑ سے زائدکی رقم 8مختلف وارداتوں میں لوٹ چکے ہیں ،تمام ملزمان سے مزیدانکشافات متوقع ہے ،تاہم ملزمان کوتفتیش کے بعدپولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Chat with us on WhatsApp