پیر. دسمبر 9th, 2019

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، سمری ارسال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اوگرا نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویڑن کوبھجوا دی ہے۔تفصےلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 23 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 41 پیسے سستا کرنے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویڑن سمری پر غور کے بعد اسے وزارت خزانہ کو بھجوائے گی جو قیمتوں سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کرے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Chat with us on WhatsApp