پیر. دسمبر 9th, 2019

کشمیر پر حکومت ، اپو زیشن کی کو ئی تقسیم نہیں : شہباز شریف

اسلا م آباد ( نیوز یڈیسک) مسلم لیگ (ن ) کے صدر و قائد حزب اختلا ف شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر پر حکومت اور اپو زیشن کی کو ئی تقسیم نہیں ہم سب ایک ہیں بھا رتی ظلم و جبر کے خلاف کشمیریو ں کی سفارتی اور اخلا قی حما یت جاری رکھیں گے ۔ اپنے ایک جا ری بیان میں مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ عالمی امن کےلئے پا کستان کی کا وشیں عالمی ریکا رڈ کا حصہ ہے اقوام متحدہ کی امن کو ششوں میں پاکستان کا سب سے بڑا حصہ ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلا ف شجا عت اور بہادری کے لا زوال باب لکھے مسلح افواج نے ملک سے دہشتگردی کا صفایا کر دیا ہے ۔ قائد حزب اختلا ف نے کہا کہ ملکی معیشت ڈوب چکی ہے اور اکا روباری برادری کا اعتما د ختم ہو چکا ہے معاشی تباہی کا سونا می لا کھو ں کو بیروز گار کر چکا ہے مہنگائی سے لو گ ہا تھ مل رہے ہیں اور نجا ت کی دعائیں مانگ رہے ہیں بد قسمتی سے خطے کی تقدیر بدلنے والا سی پیک آئی سی یو میں ہے دنیا میں قومی مفادات کے تحفظ کےلئے قومی یکجہتی شرط اول سمجھی جا تی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Chat with us on WhatsApp