پیر. دسمبر 9th, 2019

ہمارا ہدف 2023ءمیں ساڑھے سات کروڑ سیاحوں کی میزبانی ہے ، ترک صدر

انقرہ(آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف 2023ءمیں 75 ملین سیاحوں کی میزبانی کرنا ہے۔ عالمی یوم ِ سیاحت کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں صدر اردوان نے کہا کہ”ہم شعبہ سیاحت میں عالمی سطح پر ترکی کے حصے کو بڑھانے کی کوششوں پر عمل پیرا ہیں اور ہمارا ہدف 2023ءتک 75 ملین سیاحوں کو ملک میں خوش آمدید کہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "2019 کے اختتام تک مشرق ِ بعید سے 11 لاکھ، وسطی یورپ سے 28 لاکھ، بر اعظم امریکہ سے 11 لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے جبکہ 2023ءمیں مشرق بعید سے 40 لاکھ، وسطی یورپ سے 45 لاکھ اور امریکہ سے 30 لاکھ سیاحوں کی ترکی آمد کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Chat with us on WhatsApp