منگل. اکتوبر 22nd, 2019

سعدیہ امام کاساتھی اداکاراﺅں کو مناسب وقت پر شادی کا مشورہ

لاہور ( آن لائن ) اداکارہ سعدیہ امام نے اپنی ساتھی اداکاراﺅں کو مناسب وقت پر شادی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی یہ سوچ رکھتا ہے کہ شادی کے بعد شوبز میں اہمیت کم ہوجاتی ہے تو یہ قطعا غلط ہے ۔ ایک انٹر ویو میں سعدیہ امام نے کہا کہ شادی کے بعد اب میں محسوس کر رہی ہوں کہ میں نے اچھے اور بر وقت عمر میںشادی کی اور بڑی خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کر رہی ہوں۔میں شوبز میں کام کرنے والی اداکاراﺅں کو مشورہ دوں گی کہ وہ بغیر کسی وجہ کے شادی میں تاخیر نہ کریں بلکہ جلد سے جلد شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کریں اور وہ اس زندگی سے بھرپور لطف اندوز ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ صاحبہ ، خوشبو، ثنا ،جویریہ ،عائزہ خان سمیت دیگر بہت سی اداکارائیں ایسی ہیں جنہوں نے مناسب وقت میں شادی کر کے اپنے گھر بسا لئے اور آج بھی کامیاب اداکارائیں تصور کی جاتی ہیں۔اس لئے یہ سوچ غلط ہے کہ شادی کے بعد شوبز میں اہمیت کم ہو جاتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Chat with us on WhatsApp