منگل. اکتوبر 22nd, 2019

آرمی چیف کا چینی پیپلز لبریشن آرمی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

بیجنگ (آن لا ئن ) آرمی چیف نے چینی پیپلز لبریشن آرمی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کمانڈر پی ایل اے سے ملاقات کی، جنرل قمر جاوید باجوہ وائس چیئرمین سنٹرل ملٹری کمیشن سے بھی ملے، علاقائی سیکیورٹی اور مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر گفتگو کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن جنرل ڑو قلینگ نے بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات کی گئی، ملاقات میں پاک چین فوجی تعاون پر بھی بات ہوئی۔ آرمی چیف نے چین کی عسکری قیادت کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریف کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Chat with us on WhatsApp