منگل. اکتوبر 22nd, 2019

حکومت کو” ستے خیراں“ : اعجاز شاہ

سلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کو ستے خیراں ہیں، کسی کے کہنے پر کوئی ماں کا لعل اس حکومت کو نہیں گراسکتا۔ بلیو ایریا میں دفعہ 144 نافذ ہے، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبر کو نہیں آئیں گے، ان کے اسلام آباد آنے کا وقت ٹھیک نہیں، پی ٹی آئی کی حکومت کو عوام لے کر آئی ، جب تک عوام کا اعتماد ہے حکومت کو کوئی نہیں نکال سکتا، جب تک حکومت کی ڈلیوری ٹھیک رہے گی اسے ستوں خیراں ہے، عمران خان اسلام آباد آئے تو وہ وقت اور تھا،صحیح وقت پر غلط کام بھی چل جاتاہے، منگل کے روز اسلام آباد میں پولیس سہولت سینٹر میں اوورسیز پاکستانی سہولت کاو¿نٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اعجاز شاہ نے کہا کہ کے بلیو ایریا میں دفعہ 144 نافذ ہے، سمجھتا ہوں مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبر کو نہیں آئیں گے، ان کے اسلام آباد آنے کا وقت ٹھیک نہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی حکومت کو عوام لے کر آئی ، جب تک عوام کا اعتماد ہے حکومت کو کوئی نہیں نکال سکتا، جب تک حکومت کی ڈلیوری ٹھیک رہے گی اسے ستوں خیراں ہے، کسی کے کہنے پر کوئی ماں کا لعل اس حکومت کو نہیں گراسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ مدارس کے طلبہ ڈاکٹر، انجینئر دیگر شعبے اختیار کرسکیں گے، مدارس کا نصاب تبدیل نہیں کیا، صرف وہ کتابیں شامل کیں جس سے طالب علم وکیل اور ڈاکٹر بن سکیں، حکومت چاہتی ہے مدرسے کا طالب علم صرف امام مسجد نہیں ہر ملازمت کے لیے اہل ہو، نہ کوئی مدارس کو چھیڑ رہاہے اور نہ مدارس کے نصاب کو چھیڑ رہاہے۔ اعجاز شاہ نے مزید کہاکہ عمران خان اسلام آباد آئے تو وہ وقت اور تھا، صحیح وقت پر غلط کام بھی چل جاتاہے، مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد آنے کا وقت ٹھیک نہیں ہے، یہ جو اسلام آباد آرہے ہیں ملک کے خلاف آرہے ہیں،وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم کابینہ میٹنگ میں مخلوق خدا کی خدمت سے متعلق ہر وزیر سے پوچھتے ہیں،شہر میں ٹریفک زیادہ ہے اس لئے ٹریفک کے مسائل ہیں،ہر کام۔کے لئے پیسہ چاپیے جو پیسہ لے گئے ان سے متعلق میڈیا سوال ہی پوچھتا ہی نہیں۔کسی مدرسے کی رجسٹریشن منسوخ نہیں کی جائے گی،عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جنھوں نے ریاست مدینہ کی بات کی،مدارس کا نصاب تبدیل نہیں کیا جا رہا بلکہ انہیں اعلی تعلیم دینے کی کوشش کر رہے ہیں نہ مدرسوں کو چھیڑ رہے ہیں نہ نصاب کو تبدیل کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے کوئی مارچ درست نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Chat with us on WhatsApp