منگل. اکتوبر 22nd, 2019

خواہش ہے کرپٹ500 افراد کو جیل بھیج سکتا : وزیراعظم

بیجنگ( آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپش ملک کی ترقی مےں بڑی رکاوٹ ہے ۔ سابق حکومتوں نے کرپشن کی انتہا کی جس باعث پاکستان مےں سرماےہ کاری نہ آسکی ۔ چین نے 4 ہزار وزرا کو کرپشن کے الزام میں جیل بھیجاخواہش ہے میں 500 افراد کو جیل بھیج سکتا۔ کرپشن پر قابو پانے کےلئے کچھ وقت لگے گا، منگل کو چےن مےں چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین دنیامیں سب سےتیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہے، چین نے اپنے عوام کو غربت سے نکالا، دنیا بھر کے لیے کاروبار کے مواقع پیدا کیے، موجودہ وقت چین سے سیکھنے کا ہے۔ چین نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا، ہم بھی سیکھیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کرپشن کے باعث ملک کی ترقی کی رفتار کم ہوتی ہے، دنیا وہیں سرمایہ کاری کرتی ہے جہاں کرپشن نہ ہو۔ ماضی میں پاکستان دنیامیں تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت تھی، ملک میں سرمایہ کاری نہ آنے کی بڑی وجہ کرپشن ہے، چینی صدر نے کرپشن کےلیے جنگ کی، چین نے 4 ہزار وزرا کو کرپشن کے الزام میں جیل بھیجا۔ کاش چینی صدر کی تقلید میں 500 سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت میں آتے ہی کاروبار میں آسانی کے لیے اقدامات کیے، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی، وزیراعظم ہاوَس سے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کی، سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، مسائل کے حل کےلیے سی پیک اتھارٹی قائم کی گئی ہے، چینی وکرز کے تحفظ کےلیے خصوصی فورس بنائی گئی ہے حکومت اسپیشل اکنامک زونز پر توجہ دے رہی ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ چین کوئلے اور سونے کی صنعت میں بھی سرمایہ کاری کرے، پاکستان کو اس وقت ایک کروڑ گھروں کی ضرورت ہے،ہاوَسنگ شعبے میں چین کےت عاون کے خواہش مندہیں ۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت چین سے سیکھنے کا ہے۔ چین نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا، ہم بھی سیکھیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے حکومت میں آتے ہی کاروبار میں آسانی کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی۔ وزیراعظم ہاو¿س سے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کی، سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، مسائل کے حل کے لیے سی پیک اتھارٹی قائم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ چینی وکرز کے تحفظ کے لیے خصوصی فورس بنائی گئی ہے حکومت اسپیشل اکنامک زونز پر توجہ دے رہی ہے۔ پاکستان چین کی کوئلے اور سونے کی صنعت میں بھی سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اس وقت ایک کروڑ گھروں کی ضرورت ہے، ہاو¿سنگ کے شعبے میں ہم چین کےتعاون کے خواہاں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان منگل کو چین کےسرکاری دورے پر بیجنگ پہنچے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د، معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور سینئر حکام بھی موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی چین پہنچے تھے۔ اب سے کچھ دیر قبل ین کے بڑے کاروباری گروپ نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں کاروبار کے نئے راستوں کی تلاش میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Chat with us on WhatsApp