منگل. اکتوبر 22nd, 2019

مریم نواز ، یوسف عباس کے ریمانڈ میں 14 روزکی توسیع

لاہور (نیوز ڈیسک) چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا، عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے مریم اور ان کے کزن یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی.ان کے کزن یوسف عباس بھی جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ لاہور کی احتساب عدالت میں مریم نواز اور یوسف عباس کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی. کمرہ عدالت میں مریم نواز کے ساتھ سیلفیاں بنانے پر فاضل جج کا اظہار برہمی، عدالت میں کیا تماشہ لگایا ہوا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ عدالت میں کارکنوں کو کیوں اندر آنے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ سکیورٹی اہلکاروں کو بلوا اور عدالت میں سماعت کا ماحول بنایا جائے۔دوران سماعت فاضل جج نے نیب پراسکیوٹر سے اسفتفسار کیا کہ مریم نواز اور یوسف عباس کا ریفرنس کب دائر کیا جائے گا؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز اور یوسف عباس کے خلاف تحقیقات ابھی جاری ہیں، تحقیقات مکمل ہونے پر چوہدری شوگر مل کا ریفرنس دائر کردیا جائے گا۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی۔ عدالت نے حکم دیا کہ مریم نواز اور یوسف عباس کو 23 اکتوبر کو پیش کیا جائے۔عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ آج محبان وطن عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں ، ان کا گناہ صرف اتنا ہے کہ وہ آئین پاکستان اور جمہوریت سے پیار کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کا خط میاں نواز شریف کو پہنچا تھا اور نواز شریف کا پیغام مولانا فضل الرحمان کو پہنچ گیا تھا، اب آپ دھرنے کی تیاری کریں،اب کی بار پورا پاکستان اس دھرنے میں آئے گا، صرف مسلم لیگ (ن) ہی نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام اس دھرنے میں شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Chat with us on WhatsApp