منگل. اکتوبر 22nd, 2019

کراچی میں کچرے کے نام پر سیاست ہو رہی ہے‘ جنید منشی

کراچی (پ ر)پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ نے شہر قائد کو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کراچی میں کچرے کے نام پر سیاست ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان فلاح پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جنید منشی نے شہر قائد کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر مجید سلطانی‘ شاکر راٹھور اور ملک عظمت و دیگر رہنما جنید منشی کے ہمراہ تھے‘ پاکستان فلاح پارٹی کے جنرل سیکریٹری جنید منشی نے نارتھ ناظم آباد بلاک C میں واقع اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پہاڑ گنج پر پاکستان بشپ کونسل کے چیئرمین بشپ صابر ایوب نے کرسچن کمیونٹی ہمراہ پاکستان فلاح پارٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑ گنج پر صفائی نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی بلکہ گٹر بل رہے ہیں جس کا سیوریج کا پانی ہمارے گھروں میں داخل ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہمارا زندگی گزارنا مشکل ہو گیا اور رہی سہی کسر کچرے کے ڈھیر نے پوری کردی ہے جس کی وجہ سے بلاک C میں مختلف بیماریوں کا راج ہو چکا ہے اس وقت علاقے میں مچھر مار اسپرے کی اشد ضرورت ہے اس موقع پر جنید منشی نے کرسچن کمیونٹی کے وفد کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ شہر قائد لاوارث نہیں بلکہ پاکستان فلاح پارٹی عنقریب شہر قائد میں صفائی مہم شروع کرکے شہر کو صاف ستھر ا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Chat with us on WhatsApp