جمعرات. جنوری 23rd, 2020

شرپسند عناصرکی ہڑتال کو ناکام بنا دیا : یاسمین راشد

لاہور (آن لائن) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرزاورنرسوں نے شرپسندعناصرکی تمام ترہڑتال کوناکام بنادیا۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے آو¿ٹ ڈورزمیں مریضوں کامعمول کے مطابق علاج معالجہ جاری ہے۔ لاہورکے تمام بڑے ہسپتالوں میﺅ، جناح، جنرل، سروسز اورگنگارام میں ڈاکٹرزاورنرسزآو¿ٹ ڈورزمیں مریضوں کوطبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ لاہورکے بڑے ہسپتالوں کے آو¿ٹ ڈورزمیں تاحال اوسط ایک ہزارسے زائدمریضوں کوچیک کیاجاچکاہے۔ پنجاب کے کسی بھی ہسپتال کی نجکاری نہیں بلکہ انتظامیہ کومالی اورانتظامی خودمختاری دی گئی ہے۔میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنزایکٹ کے تحت ڈاکٹرزکوہسپتال کے اندرپرائیویٹ پریکٹس کی اجازت دی گئی ہے۔ وزیر صحت پنجاب نے کہاکہ ایم ٹی ایکٹ لانے سے پہلے ڈاکٹرزکی تمام تنظیموں کے نمائندگان سے درجنوں نشستیں کی گئیں۔ چندڈاکٹرزکی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ ہنگامہ کرنے والے ڈاکٹرزہسپتالوں میں مریضوں کاعلاج معالجہ روک کرکبھی کامیاب نہیں ہوپائیںگے۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف چند شرپسند عناصرکے اقدام کی پُرزور مذمت کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Chat with us on WhatsApp