جمعرات. نومبر 14th, 2019

افغانستان : طالبان کا حملہ ،15 پولیس اہلکار ہلاک

کابل( آن لائن ) افغانستان میں سکیورٹی چوکی پر طالبان کے حملے اور جھڑپوں میں پندرہ پولیس اہلکار ہلاک ،8جنگجو بھی مارے گئے ، متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی صوبہ قندوز کے ضلع علی آباد میں طالبان کے ایک گروپ نے اچانک سیکیورٹی چوکی پر دھاوا بول دیا سکیورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دونوں فریقین کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی جو کئی گھنٹے جاری رہی جس میں پندرہ پولیس اہلکار اور آٹھ جنگجو مارے گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے زخمی ہونیوالے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Chat with us on WhatsApp