جمعرات. جنوری 23rd, 2020

بہتر فرسٹ کلاس اوسط،فواد عالم نے رکی پونٹنگ،کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور( آن لائن ) ایک عشرے کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے ڈھیر لگانےوالے باصلاحیت بیٹسمین فواد عالم اب بھی قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق کے نظر کرم کے منتظر ہیں۔ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کو2009کے بعد ٹیسٹ،2015کے بعد ون ڈے جبکہ2010کے بعد کوئی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا ہے۔34 سالہ فواد عالم مئی 2017میں یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائر منٹ کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کے مضبوط ترین امیدوار تھے تاہم اس وقت کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ان کی جگہ اپنے بھتیجے امام الحق کو قومی ٹیم میں سلیکٹ کرلیا۔فواد عالم نے ابھی تک اس رویے کے باوجود ہار نہیں مانی ہے اورقائد اعظم ٹرافی میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے سدرن پنجاب کےخلاف شاندار ڈبل سنچری سکور کرڈالی،وہ211رنز بناکر آٹ ہوئے ، اس سے قبل وہ نادرن کی ٹیم کےخلاف 107رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کےساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کی ٹیم کےخلاف بھی100رنز ناٹ آٹ بنا چکے ہیں ،وہ قائد اعظم ٹرافی کے رواں سیزن میں9میچز میں 66.50کی اوسط سے 665رنز بنا چکے ہیں جن میں3سنچریاں اور2 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Chat with us on WhatsApp