جمعرات. جنوری 23rd, 2020

سینما کی مکمل بحالی کیلئے پنجابی فلموں پر بھی توجہ دینا ہوگی: صائمہ نور

لاہور (آن لائن)فلم سٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ ملک میں سینما انڈسٹری کی مکمل بحالی کیلئے پنجابی فلموں پر بھی توجہ دینا ہوگی۔ اداکارہ صائمہ نور نے کہا کہ پاکستان میں جدیدٹیکنالوجی سے بنائے گئے سینماگھرہرلحاظ سے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک جیسے ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جانب اگرجدید ٹیکنالوجی سے بننے والی فلموں کی بات کی جائے تو یقینا نوجوان فلم میکرز منفرد اوراچھا کام کررہے ہیں اوراس کا رسپانس بھی سامنے آرہا ہے لیکن ابھی تک وہ بات بنتی دکھائی نہیں دیتی جوکامیاب فلمی دنیا کی ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مےں آج بھی پنجابی فلموں کو پسند کر نےوالوں کی تعداد زےادہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک میں سینما انڈسٹری کی مکمل بحالی کرنی ہے تو پنجابی فلموں کی تیاری اور نمائش پر بھی توجہ دینا ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Chat with us on WhatsApp