جمعرات. جنوری 23rd, 2020

سرگودھا ایکسپریس پھاٹک میں پھنسے ڈمپر سے ٹکرا گئی، اسسٹنٹ انجن ڈرائیور جاں بحق

لاہور (آن لائن) سرگودھا سے لاہور جانے والی ٹرین ریلوے پھاٹک پر ڈمپر سے ٹکرا گئی جس سے ٹرین کا انجن الٹ جانے سے ریلوے کا اسسٹنٹ ڈرائیور موقع پر جاںبحق اور ڈمپر ڈرائیور ،پھاٹک عملہ فرار ہو گیا۔ٹریک پر کئی گھنٹے تک آمدورفت معطل اور آمد ادی کاروائی کے بعد ٹرین روانہ نہ ہو سکی ۔ریلوے حکام نے واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا سے لاہور آنے والی سرگودھا ایکسپریس شاہین آباد ، سرگودھا کے درمیان بجری سے بھرے ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اسٹنٹ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا ،حادثے کے بعد انجن پٹڑی سے اتر کر الٹ گیا جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ،وزیر ریلوے شیخ رشید نے نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دیدیا ۔ ریلوے ترجمان کے مطابق پیر کی علی الصبح 4بجکر 58 منٹ پر سرگودھا سے لاہور آنے والی 123اپ سرگودھا ایکسپریس شاہین آباد ، سرگودھا کے درمیان بجری سے بھرے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ پھاٹک کراس کرتے ہوئے بجری سے بھرا ڈمپر ٹریک میں پھنسے ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ ترجمان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا جس کے نتیجے میں ٹرین کا اسسٹنٹ ڈرائیور وسیم ارشاد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیورعبدالمجید محفوظ رہا۔ اطلاع ملتے ہی ڈویژنل افسران ریلیف ٹرین کے ہمراہ لاہور سے فوری جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئے۔ ٹرین کے پٹری سے اتر کر الٹنے کی وجہ سے ٹریفک کا ٹریفک معطل ہو گئی جبکہ سینکڑوں مسافر انتظار کی سولی پر لٹکے رہے ۔ترجمان کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے واقعہ کی فوری انکوائری کا حکم دے دیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Chat with us on WhatsApp