جمعرات. جنوری 23rd, 2020

نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی ضمانت کیلئے درخواست دائر

لاہور (نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی جس میں وزرات قانون وانصاف، چیرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے اثاثہ جات کیس میں 15ماہ سے گرفتار کر رکھا ہے، اتنا عرصہ گزرنے کے باجود فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی، راولپنڈی میں واقع کیثراالمنزلہ پلازے سے کوئی تعلق نہیں، دوران ملازمت کوئی بھی ناجائز فائدے حاصل نہیں کیے، شدید بیماری میں مبتلا ہوں جس کا علاج جیل میں ممکن نہیں، نیب کی تحقیقات میں مکمل ہو چکی ہیں اس کے باوجود جیل میں رکھا گیا ہے، عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔بتایا گیا ہے کہ فواد حسن فواد نے اشترعلی اوصاف اور امجد پرویز ایڈووکیٹس کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں وزرات قانون وانصاف، چیرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Chat with us on WhatsApp